ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا سِوک بھی دیں تو جلسے میں 5 لاکھ کا دس فیصد نہیں لاسکیں گے‘ :RTI
ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے، فیصل واوڈا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2023ء) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے ک ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا سِوک بھی دیں تو جلسے میں 5 لاکھ کا دس فیصد نہیں لاسکیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، عظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس پرسنٹ بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو
نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’چترال حملہ اگر آپ تحقیقات کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی ملوث نظر آئے گی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے ’پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس کا کہنا ہے کہ جو معلومات میرے پاس ہیں وہ یہ کہ میاں صاحب پاکستان واپس ابھی نہیں آئیں گے، 21 اکتوبر کی تاریخ اچانک بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کھلی اور بے باک بات ضرور کرتے ہیں لیکن ان میں دانشمندی کی کمی ہے، جبکہ ’شہباز شریف انتہائی منافقت سے بات کرتے ہیں‘ اس لیے لگتا ہے کہ وہ مصالحت کی بات کرتے ہیں۔پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے احتساب اور بدلے کے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کے سوال پر لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2018 یا 2019 میں کہا تھا کہ میں نے اپنا کیس اللہ کے سپرد کردیا ہے تو یہی اب ہمارا بیانیہ ہے۔ پروگرام کی میزبان عاصمہ شیرازی نے سوال پوچھا کہ اگر
رانا ثناء اللہ کے مطابق نواز شریف کسی فرد کا نام بھی نہیں لیں گے تو بیانیہ کیا بنائیں گے عوام کو کیا یہ بتائیں گے کہ ان کے ساتھ سب اچھا ہوا تھا سب ٹھیک تھا؟ اس سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ ’نام بالکل لیں گے، نام لینے سے کوئی بھی نہیں روکے گا‘ RTI:۔
No comments:
Post a Comment